18

معیشت کیلئے اچھی خبر،تجارتی خسارہ مزید15فیصد کم

اسلام آباد (بیوروچیف) ادارہ شماریات نے ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر سنادی، پاکستان کے تجارتی خسارے میں اپریل کی نسبت مئی میں 15 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مئی میں تجارتی خسارہ اپریل کی نسبت 15 فیصد کم ہوکر 2.1 ارب ڈالر رہا۔ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مئی میں اپریل کے مقابلے میں برآمدات 18.7 فیصد اضافے سے 2.79 ارب ڈالر بڑھیں جبکہ مئی میں پاکستان کی درآمدات تقریبا 1 فیصد اضافے سے 4.90 ارب ڈالر رہیں۔ماہرین معیشت کا کہنا ہے تجارتی خسارے میں کمی سے پاکستان کرنٹ اکانٹ سرپلس پر مثبت اثر پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں