معیشت کی بحالی ،41فیصد کاروباری اور حکومتی کارکردگی سے مطمئن

کراچی (بیوروچیف) گیلپ سروے کے مطابق 41فیصد کاروباری اداروں کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے معیشت کو بہتر طورپرسنبھالا ہے جبکہ 38فیصد شرکا نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی حکومت کو بہتر منیجر قراردیا جبکہ 21فیصد شرکا کے مطابق دونوں حکومتوں کی کارکردگی میں کوئی فرق نہیں۔ سروے شرکا کے مطابق سب سے اہم مسئلہ کمر توڑ مہنگائی ہے جو صارفین کی قوتِ خریدختم کرتی ہے۔تفصیلات کے مطابق کاروباری اعتماد میں اضافہ، 55 فیصد کاروباری اداروں کے مطابق ان کے کاروبار اچھے یا بہت اچھے چل رہے ہیں. خراب ترین کاروباری حالات کا تا ثردینے والے کاروباری اداروں کی تعداد میں 7 فیصد کمی، مگر ملک کی سمت کے بارے میں خدشات برقرار تازہ ترین سروے کے مطابق کاروباری مواقع کے بارے میں پاکستان کے کاروباری اداروں کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔ تاہم اب بھی کاروباری طبقے کی اکثریت نے ملک کی سمت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق کاروباری اداروں کا یہ تاثر ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کی عکاسی کرتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں