فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان اور انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کی جانب سے چوک گھنٹہ گھر میں معاشی بد حالی و مہنگائی کیخلاف قائم احتجاج کیمپ میں شریک شہر کی تجارتی و صنعت تنظیموں کے رہنمائوں نے ملکی معیشت کی تباہی ،بڑھتی ہوئی مہنگائی و بے روز گاری اوراخلاقی دیوالیہ کا ذمہ دار سیاستدانوں کو ٹھہراتے ہوئے انہیں خبردار کیا ہے کہ وہ ہوش کے ناخن لیں قوم مشکل میں ہے ،ملک مارشل لاء اور سول نافرمانی کی طرف بڑھ رہا ہے اگرانہیں عزت سے حکمرانی اورسیاسی دکانداری چمکانی ہے تو بجلی ،گیس وپٹرول کی قیمتیں کم ، مہنگائی کا خاتمہ، میرٹ و اخلاقیات کی پاسداری اورFBR کی جانب سے تا جروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کرکے عوام اور تاجروں کو باعزت جینے کا حق دینا ہوگا ورنہ قوم دما دم مست قلندر کیلئے تیار ہے احتجاجی کیمپ میں وقفہ وقفہ سے بجلی، گیس، پٹرول اور روز مرہ استعمال کی اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میںناقابل برداشت اضافہ اور مہنگائی و بے روز گاری کے خلاف زبردست نعرے بلند ہوتے اور مختلف ماکیٹوں سے تاجر جلوسوں کی صورت میںآتے رہے تاجروں کے قائدمرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا نے ا حتجاج کی کوریج کیلئے موجود پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملک وسائل سے مالا مال ہے اسکے باوجو حکمرانوں اورسیاستدانوں نے ملی بھگت سے ملک کو غربت ومہنگائی کے اندھیروں میں ڈبونے کے ساتھ ساتھ قوم کو آٹے کے ٹرکوں کے پیچھے لگا رکھا ہے منی بجٹ میں 170 ارب کے نئے ٹیکسز لگانے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بوجھ عوام اور تاجروں پر ڈالنے کی بجائے ان حکمرانوں اورسیاستدانوں پر ڈالا جائے جنہوں نے اپنی اپنی حکومتوں میںعیاشیوں کیلئے یہ قرض لئے ہیں انہوں نے قوم سے اپیل کی کہ آئندہ انتخابات میں بھگوڑوں اور توشہ خانہ کے ڈاکوئوں کی بجائے جماعت اسلامی کو ووٹ دیںیہی جماعت ملک کو کرپشن فری بنائے گی اس موقع پرکیمپ میں جنرل سیکرٹری شیخ سعید ، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد،سینئر وائس چیئر مین مرزا طالب بیگ ، اسامہ سعید اعوان ،تنویر ریاض ، الحاج نصیر وہرہ ، فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے سابق صدر رانا سکندر اعظم خان، چوہدرہ محمدنواز ،مرزا اشرف مغل ،لالہ معین شیخ ، شوکت اللہ ، چوہدری شاہد ندیم ، غلام نبی بٹ چوہدری اعجاز ، عبدالقیوم انور،میاں اشرف مٹھو ، مرزاافضل مغل ،ملک عمران ، شیخ امجد عقیل ، مرزا ، سہیل نیاز طور ، چوہدری اکرم ،عبدالطیف سیال،بشارت امین ،حاجی خالد محمودصدیقی، ا فتخا ر مخی ،عمران مجید ملک ، ایس ایم ایوب ،حاجی ندیم وہرہ ، شمریز سومی ، شکیل جٹ ،احسن عالم جٹ ، عامر حمیدسینڈی اور بہت سے دیگر موجود تھے ۔رانا سکندر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نیازی حکومت کے تسلسل کو قائم رکھتے ہوئے پاکستا ن کو مکمل طور پرIMF کی کالو نی اور اپنا دست نگر بنا دیا ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ نیازی دورحکومت میں اسوقت کے گورنر پنجاب چوہدری سرور چیخ چیخ کر قوم کو بتارہے تھے کہ IMF نے قرضہ دینے کیلئے ہم سے سب کچھ لکھوا لیا ہے انہوں نے کہا کہ آج قوم کو جس درد ناک صورتحال کاسامنا ہے اس سے چوہدری سرورکے اس بیان کی حرف بحرف تصدیق ہوتی ہیجنرل سیکرٹری شیخ سعید نے کہا کہ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان اور انجمن تاجران سٹی تاجراور عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ہم170 ارب کے نئے ٹیکس یا کسی بھی منی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں اس سے کاروبار تباہ اورعوام پر مہنگائی کا مزید ناقابل برداشت بوجھ پڑیگا جس سے خودکشیوں اور چوری ڈکیٹیوں جیسے جرائم میں اضافہ ہوگا ڈپٹی سیکرٹری سیکرٹری میاں ریاض شاہدنے انتہائی دکھ سے کہا کہIMF کے بندوںنے پہلے PTI کے اقتدار کا حصہ بنکر قیمتوں اور ٹیکسوں میںاضافہ کر کے غریب و متوسط طبقے کے عوام کو مہنگائی کی بھٹی میں جھونکا اورآج وہی کام PDM کی حکومت کر رہی ہے اسکے باوجود ملکی معیشت دن بدن ڈوب رہی ہے اسامہ سعید اعوان اورتنویر ریاضنے کہا کہ کسی کوجتانے کی ضرورت نہیں کل اور آج کے حکمرانوں کو کوخود تسلیم کرلینا چاہئے کہ انکی حکومتیں عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام رہی ہیں عوام کو ریلیف دینے کا کسی نے وعدہ پورنہیںکیاہے ۔مرزا اشرف مغل نےIMF معاہدے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور بے روز گاری میں مبتلا عوام کو کم از کم حکمران اتنا تو بتائیں کہ معاشی لحاظ سے پاکستان کی منزل کہا ں ہے اورکب تلک وہ آئی ایم ایف کی غلامی میں رہیںگے ۔ انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام کو مہنگائی میں ریلیف دینے کیلئے بجلی، گیس اورپٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کی جائے کیونکہ بھاری یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی کی وجہ سے غریب عوام کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہے ۔
41