معیشت کی پائیداری کیلئے طویل المدتی پالیسیوں کی ضرورت ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں معاشی ترقی کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے مگر معیشت کو پائیدار اور ٹھوس بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے طویل المدتی پالیسیوں کی ضرورت ہو گی۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اسلام آباد کے 37ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے شرکا ء کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جنھوں نے فیصل آباد کا مطالعاتی دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر 10سال کیلئے پالیسیوں کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے تو ملک تیزی سے ترقی کر سکتا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے فیصل آباد اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا تعارف پیش کیا اور بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل اور چیلنجز کی نشاندہی کی۔ انہوں نے شرکا کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اسلام آباد کی ڈائریکٹنگ سٹاف محترمہ فوزیہ آفتاب نے صدر ریحان نسیم بھراڑہ کو چیمبر کی گولڈن جوبلی تقریبا ت کے سلسلہ میں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان دوروں سے زیر تربیت افسران کو معاشی چیلنجز کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد ملتی ہے ۔ آخر میں فہد علی چوہدری نے مہمان نوازی پرفیصل آباد چیمبر کے صدر کا شکریہ ادا کیا جبکہ محمد نبیل افضال نے انھیں نیپا اسلام آباد کی شیلڈ دی۔ صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے بھی محترمہ فوزیہ آفتاب کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی اعزازی شیلڈ پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں