معین الدین چشتی نے لاکھوں افراد کو دائرہ اسلام میں داخل کیا

صفدرآباد(نامہ نگار)ممتاز روحانی شخصیت ،آستانہ عالیہ والٹن شریف لاہور کے خلیفہ ڈاکٹر عبد المجید اختر نے کہا ہے کہ اولیائے کرام کی شان اللہ تعالیٰ نے خود قرآن مجید میں بیان فرمائی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد پاک ہے کہ ،،،، تر جمہ ، ، ، ، خبرد ا ر اللہ کے ولیوں کو نہ اس دنیا میںاور نہ ہی آخرت میںکوئی خوف ہو گا اور نہ وہ غم زد ہ ہو ں گے۔ سورۂ کہف میں شان اولیاء بیان ہوئی ہے اور اصحاب کہف کا کتا بھی ان کے ساتھ جنت میںجائے گا۔انہوں نے ملاقات کے لئے آئے ہوئے شہریوں سے کہا کہ جو لوگ بھی اللہ کے ولیوں کی صحبت میںایک لمحہ کو بھی آ جائیں وہ لمحہ ان کے لئے صدیوں کی عبادت سے اچھا ہوتا ہے،،،،کیا خوب کہا گیا ہے کہ ،،یک زمانہ صحبت با اولیائ،،بہتر از صد سالہ اطاعت بے ریائ۔خواجہ غریب نواز حضرت معین الدین چشتی رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی نگاہ پاک سے 90 لاکھ غیر مسلموںکو دائرہ اسلام میںداخل کیا،،،نگاہ ولی میں وہ تاثیر دیکھی ،،،ہزاروںکی بدلتی تقدیر دیکھی۔ آج بھی اگر آپ اللہ کے ولیوںکے آستانوں پر جا کر دیکھیں تو وہاں آپ کو عاشقوں کا ہجوم نظر آئے گا۔لوگ درباروں پر ٹائم پاس کرنے نہیںبلکہ اللہ اور اس کے رسولۖ کا قرب حاصل کرنے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں