معین الدین چشتی نے محبت مصطفی ۖ کے چراغ روشن کئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحم اللہ علیہ نے نفرت اور تعصب کے اندھیروں میں محبت مصطفی ۖ کے چراغ روشن کیے۔آپ رحم اللہ علیہ کی تعلیما ت انسانیت کی فلاح احترام اورپیغام امن پر مبنی تھیں۔آپ رحم اللہ علیہ نے ہمیشہ بھوکے کو کھانا اور نادار کو سہارا دینے کا درس دیا۔دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے اولیاکاملین کی تعلیمات پرعمل ناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر وممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسرپیر میاں محمد آصف رضاقادری نے حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحم اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر منعقدہ اجمیر ی لنگر تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے کیا۔ انہو ں نے کہا کہبرصغیر میں اسلام کے امن پسند تشخص کو اجاگر کرنے میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحم اللہ علیہ کا کردار تاریخ کا روشن باب ہے۔آپ رحم اللہ علیہ نے محبت، صبر اور خدمت کے ذریعے لاکھوں دلوں کواسلام سے جوڑا۔آپ رحم اللہ علیہ کے نزدیک عبادت کا اعلی درجہ مخلوقِ خدا کی خدمت تھا۔آپ رحم اللہ علیہ کی خانقاہ ہر مظلوم کے لیے جائے امن بنی۔خواجہ صاحب رحم اللہ علیہ نے سماجی مساوات کو فروغ دیا۔آپ رحم اللہ علیہ نے امیر و غریب کے فرق کو ختم کرنے کی عملی مثال قائم کی۔آج بھی آپ کا رحم اللہ علیہ پیغام ہر دل کو جوڑنے کی طاقت رکھتا ہے۔اولیاکاملین کی تعلیمات پر عمل پیر اہوتے ہوئے اخوت، برداشت اور بھائی چارے کو عام کرنا ہوگا۔خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحم اللہ علیہ کا پیغام ہمیشہ زندہ رہے گا۔لنگر تقسیم سے قبل ملکی ترقی سلامتی استحکام کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر حافظ کامران، مراز انیب ثاقب،حافظ اکرام و دیگر بھی شریک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں