مغوی بہنیں بازیاب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ محسن عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 5سال قبل لاپتہ ہونیوالی دو سگی بہنوں کو ڈھونڈ کر لواحقین سے ملوا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 2021ء میں تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ 566 گ ب سے دو سگی بہنوں 25سالہ کرن بی بی اور 22سالہ آسیہ لاپتہ ہو گئیں تھیں اور والد نے ان کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا اور ان کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ تاہم ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ محسن عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اوکاڑہ سے کرن بی بی اور ننکانہ سے آسیہ بی بی کو برآمد کر کے والدین کے حوالے کر دیا۔ جس پر ورثاء نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں