10

مفاد پرست ٹولے کو فساد سے باز رہنا چاہئے ‘عظمیٰ بخاری

لاہور (بیوروچیف) صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ایک بار پھر ریاست کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے ۔ یہ جماعت متعدد نامعلوم کام کر رہی ہے احتجاج کی کال بھی نامعلوم مقام سے آئی ہے ۔ ریاست جتنا تحمل کر سکتی تھی کیا، اب ان کے ساتھ وہی کیا جائے گا جس کے وہ مستحق ہیں ۔یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ ملک کے مفاد کے خلاف کا م کیا یہ ایک دہشتگرد د جماعت ہے ۔ یہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے خلا ف ڈ ٹ کر کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں ہے بلکہ یہ متعدد نامعلوم کام کر رہی ہے ۔ پندرہ اکتوبر کے احتجاج کی کال بھی نامعلوم مقام سے آئی ہے ۔ انہوں نے کہا ایس سی او اجلاس کے موقع پر اس جماعت نے پھر احتجاج کی کال دے دی ہے ۔ ورک فرام ہوم کرنے والے سیکرٹری اطلاعات نے اسلام آباد پر یلغار کی کال دی ۔ انہوں نے کہا پنجاب کے عوام نے اس جماعت کے ا حتجاج کی کال اور افرا تفری کو مسترد کر دیا ہے اس جماعت نے ریاست کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے ۔ تاہم ان پر واضع کر دینا چاہتے ہیں کہ اس ا علان جنگ کا جواب ویسے ہی دیا جائے گا جیسے اس کا دیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ کو بھی اپنے احتجاج میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ یہ ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں ۔ پی ٹی آئی نے سیف اللہ ابڑو سمیت اپنے اراکین کو اغواہ کر کے کے پی کے میں رکھا ہوا ہے ان کے وزیر اعلی نے بھی لاپتہ ہونے کا ڈرامہ کیا ۔ اب ان کے اپنے ایم این ایز بھی فساد کے حق میں نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب اس فسادی ٹولے کو فساد سے باز رہنا چاہیے ۔ریاست جتنے تحمل کا مظاہرہ کر سکتی تھی کر چکی ۔ جس نے دوبارہ فساد کی پلا ننگ کی ہے اس نے اپنے پاوں پر کلہاڑی ماری ہے ۔ انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے اپنے گلی محلوں میں رہنے واکل لے ان فسادیوں سے پوچھیں کہ وہ کیوں ان کو سستی روٹی دال ملنے اور معاشی ترقی کے خلاف ہیں ۔ ان کا آخر مسئلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا جو انقلاب لانا چاہتے ہیں ان میں ہمت ہے تو خود اس کو لیڈ کریں ۔ بانی پی ٹی آئی احتجاج سے رہا نہیں ہوں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں