26

مفتی امین نقشبندی نے اپنی زندگی دین اسلام کیلئے وقف کی

فیصل آباد(پ ر)مفتی محمد امین نقشبندی مجددی قادری رحمتہ اللہ علیہ سچے عاشق رسول ۖ تھے۔ حضو ر ۖسے سچی محبت اور اولیاء کاملین کے نقش قدم پر چل کر ہی ہم اپنی دنیا و آخرت کو سنوار سکتے ہیں۔اولیاء کاملین کا دامن ِرحمت صرف دنیا میں ہی نہیں بلکہ نزع وقبر اور حشر میں بھی کام آتا ہے۔ان خیالات کااظہار پاکستان سنی تحریک کے” سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی” نے محمد پورہ میں’ ‘مفتی امین نقشبندی مجددی قادری رحمتہ اللہ علیہ”کے مزارپر حاضری کے موقع پر خطا ب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مفتی محمدامین نقشبندی رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی ساری زندگی دین اسلام کے فروغ کیلئے وقف کی۔اولیاء اللہ کی محبت دونوں جہاں کی سعادت اور رضائے الٰہی پانے کا سبب ہے۔اولیاء کاملین نے ہمیشہ اسلام اور انسانیت کی خدمت کا درس دیا۔ اولیاء کاملین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کرمعاشرے میں بڑھتے ظلم اور نا انصافی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔پاکستان سنی تحریک پیغام اولیاء عام کرنے میں کوشاں ہے۔ امت مسلمہ کی حالت اسلامی تعلیمات اور حضور ۖ کی تعلیمات کے مطابق عمل پیرا ہوکر ہی بدلی جاسکتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں