35

مفت آٹا سنٹرز پر آنیوالی معمر خواتین اوربوڑھے افراد کی مدد کی جائے

جڑانوالہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر نے ایس پی ٹائون کے ہمراہ مفت آٹا فراہمی کا جائزہ لیتے ہوئے جڑانوالہ اور بچیانہ سنٹر کا دورہِ لیا ، تفصیلات کے مطابق حکومتی ہدایات کے مطابق جڑانوالہ میں مفت آٹا کی تقسیم جاری ہے ا سسٹنٹ کمشنر شوکت مسیح سندھو نے ایس پی ٹائون بلال سلہری کے ہمراہ انتظامات کا جائزہ لیتے ہو ئے سپورٹس کمپلیکس جناح سٹیڈیم اور بچیانہ سنٹر کا دورہِ کیا اور مفت آٹا فراہمی کے عمل کو چیک کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک تقریبا ایک لاکھ مفت آٹے کے تھیلے تقسیم کئے جا چکے ہیں اور آنیوالے والے افراد کے بیٹھنے کیلئے کرسیاں لگائی گئی ہے انہوں نے سنٹرز پر موجود سٹاف کو ہدایت کی کہ اپنی ڈ یو ٹیا ں احسن طریقے سے سرانجام دیں دوران ڈیوٹی کسی قسم کی کوتاہی و لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں