21

مفت آٹا سکیم ختم ‘ 4کروڑ 11لاکھ سے زائد تھیلے تقسیم

لاہور(بیوروچیف)53ارب روپے کے ریلیف پیکیج پر مشتمل پنجاب کی سب سے بڑی مفت آٹا سکیم اختتام پذیر ہو گئی، دن رات محنت کرکے کامیابی سے سکیم مکمل کرنے والے افسران اور اہلکاروں کو مبارکباد دی گئی۔صوبائی حکومت کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مفت آٹا سکیم کے تحت پنجاب بھر میں4کروڑ11لاکھ10ہزار461 دس کلو گرام آٹے کے تھیلے مستحقین میں مفت تقسیم کیے گئے، سکیم سے پنجاب کے 3 کروڑ 10 لاکھ خاندان مستفید ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف اور نگران وزیر اعلی محسن رضا نقوی نے سکیم پر اطمینان کا اظہار کیا۔ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ سکیم سے پہلی بار ریکارڈ تعداد میں مستحق عوام کو ماہ صیام میں مفت آٹا دیا گیا، اتوار کو 27 لاکھ 49 ہزار 580 آٹے کے تھیلے تقسیم کیے، آٹے کی تقسیم بلا تعطل جاری رکھنے کیلئے صوبائی وزرا، انتظامیہ اور پولیس افسران دن بھر متحرک رہے۔ڈویژن کے لحاظ سے آج لاہور میں 531,885 ، فیصل آباد 399,369 ، گوجرانوالہ 352,123 ، ملتان 333,573 ، بہاولپور 268,319 ، ڈی جی خان 257,270 ، راولپنڈی 227,260 ، ساہیوال 219,321 اور سرگودھا میں 160,525 آٹے کے تھیلے تقسیم کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں