39

مفت آٹے کاتھیلا لیکرجانیوالا محنت کش زندگی کی بازی ہار گیا

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)مفت آٹا سکیم نے فیصل آباد میں ایک اور محنت کش کی جان لے لی۔بتایا گیا ہے کہ چک نمبر117ج ب کا رہائشی اصغر ملت ٹائون میں واقع سندرمارکی میں مفت آٹا لینے آیا اور وہ اس میں کامیاب ہو گیا۔ جس کے بعد وہ آٹا کا تھیلہ اٹھائے جا رہا تھا کہ موٹرسائیکل سٹینڈ کے قریب گر گیا اور زندگی کی بازی ہار گیا۔ نعش گھر میں پہنچنے پر کہرام برپا’ بیوہ اور یتیم بچے نعش کو دیکھ کر دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔ علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی۔ واضح رہے کہ مفت آٹا سکیم اب تک کئی جانیں نگل چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں