ساہیوال’ ڈجکوٹ(نمائندگان) قائد اعظم سٹیڈیم میں بنے مفت آٹا تقسیم سنٹر پر پولیس کے تشدد سے 43 خواتین ہوگئیں ۔ جبکہ ایک عورت جان کی بازی ہار گئی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ آٹا ایپ بند ہونے سے پولیس عوام کا رش کنٹرول نہ کر سکی، ایپ بند ہونے سے آٹا نہیں دیا جا رہا تھا جس پر پولیس نے رش ختم کروانے کیلئے دھکے دیے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق پولیس تصادم میں زخمی ہونے والی خواتین کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مزید برآں ڈی سی ساہیوال اور ڈی پی او ساہیوال بھی موقع پر موجود تھے۔ علاوہ ازیں فری آٹا حاصل کرنا زندگی اور موت کا مسلہ بن گیاڈجکوٹ رمضان آٹا پیکیج بازار میں دھکم پیل اور بھگڈر مچنے سے چھ خواتین پاوں تلے روندیں گئیں دو خواتین اسلام بی بی اور نصیرہ کی حالت نازک ہو گئی زخمیوں کو ریسکیو 1122 الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا انتظامیہ کی ناقص حکمت عملی سے سینکڑوں خواتین سراپا احتجاج بن گئیں۔
43