مفت قانونی امداد’وکلا کے نام منظور

لاہور (بیوروچیف) مستحق سائلین کے حوالے سے ایک اچھی خبر سامنے آ گئی ۔ مستحق افراد کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے کے لیے وکلا کے ناموں کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب بار کونسل کی تجویز کردہ 24وکلا کی فہرست منظور کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق منظوری کے مطابق پرنسپل سیٹ کے لیے 7، ملتان بینچ کے لیے 5، بہاولپور بینچ کے لیے 4 جبکہ راولپنڈی بینچ کے لیے 8 وکلا کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے۔منظور شدہ وکلا لاہور، ملتان، بہاولپور اور راولپنڈی بینچز میں سائلین کی قانونی امداد کریں گے۔پرنسپل سیٹ لاہور کے لیے منظور شدہ وکلا میں انعام الحق پاشا، ایڈووکیٹ افضال احمد رندھاوا، دانش گل، زاہدہ پروین، سردار بلال احمد، ایڈووکیٹ سہیل شریف اور محمد نعیم کے نام شامل ہیں جبکہ ملتان بینچ کے لیے منظور شدہ وکلا میں محمد علی بٹ، محمد عمران ساقی، عبدالرحمن ذوق، ایڈووکیٹ محمد امیر کھاکھی اور عمران یوسف گورایہ شامل ہیں۔ بہاولپور بینچ کے لیے منظور شدہ وکلا میں عتیق الرحمان نظامی، ماجد ریاض، ایڈووکیٹ فرزانہ یاسین اور حبیب اللہ کے نام شامل ہیں جبکہ راولپنڈی بینچ کے لیے منظور شدہ وکلا میں شیخ ابرار احمد، ایم عثمان درانی، نصیر اعوان، ایڈووکیٹ طلحہ کیانی، محسن علی خان کیانی، نبیل الوناد، فرہاد رانجھا اور عثمان عباسی کے نام شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن کی نقول سیکرٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن اسلام آباد سمیت دیگر متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں