مفسر قرآن پروفیسر محمد اسحاق قریشی کی اہلیہ محترمہ انتقال کرگئیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مفسر قرآن’ مذہبی سکالر’ سابق ڈائریکٹر نعت اکیڈمی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی کی اہلیہ محترمہ’ محمد امجد قریشی’ محمد عاصم قریشی کی والدہ ماجدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں۔ مرحومہ نہایت ہی ہمدرد’ شفیق’ صوم وصلوٰة کی پابند اور درد دل رکھنے والی خاتون تھیں۔ مرحومہ کی نمازجنازہ آج 25ستمبر بروز جمعرات کو صبح ساڑھے 8بجے غلام محمد آباد نڑوالا روڈ پر بڑے قبرستان میں ادا کر دی گئی۔ نمازجنازہ میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک اور سٹاف نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ اپنے حبیب کریمۖ کے صدقے مرحومہ کو جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، (آمین)۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی کی رہائش گاہ 27ابوبکر بلاک مسلم ٹاؤن نمبر1 میں ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ نعت اکیڈمی فیصل آباد کے زیر اہتمام آج 25ستمبر کو ہونے والی ”محفل نعت” کو مرحومہ کے سوگ میں کینسل کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں