مقبوضہ وادی میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق ایم پی اے میاں محمد طاہر جمیل نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر بہت جلد پاکستان کا حصہ بنے گا المیہ یہ ہے کہ بھا ر ت کا اصل چہرہ واضح ہونے کے باوجود اور مسئلہ کشمیر کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی کے باوجود کشمیریوں کو آزادی نہ مل سکی بلکہ بھارتی مظالم میں بدستور اضافہ ہوتا چلا گیا اس کی وجہ یہی ہے کہ بھارت تنازعہ کشمیر کا منصفانہ حل نہیں چاہتا خطہ میں قیام امن کیلئے ضروری ہے کہ کشمیری عوام کو پاکستان کے ساتھ الحاق کے معاملہ میں بالکل آزاد ہونا چاہئے اور اس ضمن میں بخوبی آگاہ ہے کہ پاکستان تو متعدد بار واضح کر چکا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں استصواب رائے کیلئے تیار ہے مگر ہر بار ہندوستان کی ہٹ دھرمی اور غاصبانہ قبضہ برقرار رکھنے کی بھونڈی خواہش آڑے آتی ہے حالانکہ یہ حقیقت ہے کہ مقبوضہ وادی میں بڑھتی جارحیت اور غیر قانونی اقدامات سے دنیا بھر میں بھارت کی ساکھ خراب ہوئی ہے ہندوستان کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کو ”اٹوٹ انگ” قرار دینا دیوانے کی بڑ کے مترادف ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہندوستان کی جارحیت ‘ مظالم کے باوجود مقبوضہ وادی میں آزادی کا سورج بہت جلد طلوع ہو گا کیونکہ ظلم ہمیشہ نہیں رہتا جام شہادت نوش کرنے والے کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لانے والی ہیں اور جلد کشمیر کے عوام آزاد فضا میں سانس لے سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں