مقبوضہ کشمیر میں8لاکھ بھارتی فوج کے نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم جاری ہیں

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) یوم یکجہتی کشمیر دفتر جماعت اسلامی سول لائن ، کمال چوک،شہباز چوک تک یکجہتی کشمیر موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی شرکا ریلی کشمیر بنے گا پاکستان ،کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی ،پرجوش نعرہ بازی کرتے رہے شہباز چوک میں شرکا ریلی سے سابق امید وار NA106میاں محمد زبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 8لاکھ بھارتی فوج نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم جاری ہے ہزاروں کشمیری مسلمان جام شہادت نوش کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں سن لو کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس دشن کے پنجے سے آ زاد کروانا ہم سب کی ذمہ داری ہیاس موقع پر جاوید اقبال سعید جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ملک وسیم اکرم جنرل سیکرٹری رئیل اسٹیٹ ایسوسیشن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ ودیگر عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھی اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ٹوبہ ٹیک سنگھ سٹی ثنا اللہ مفتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام پوری دنیا میں مظلوم کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی بھارتی ظلم وجارحیت کیخلاف سراپااحتجاج ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں