مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کروایا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ ہولڈرو سابق ایم پی اے نور النسا ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عالمی ضمیر بھارتی انسانیت سوز مظالم کیخلاف کب جاگے گا۔ بھارت سے ہزاروں کی تعداد میں آرایس ایس کے انتہا پسندوں کو کشمیر میں بسایا جارہا ہے اور انہیں ہر طرح کا اسلحہ فراہم کر کے فوجی بیرکوں میں رکھا گیا ہے مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کروایا جائے مظلوم کشمیریوں کا استحصال آخر کب تک ہوتا رہے گا؟بھارتی فوجی جموں و کشمیر میں بے گناہ، معصوم، مظلوم و نہتے کشمیریوں پر مظالم کی انتہا کر رہے ہیں مگراقوام عالم اس پر خاموشی اختیار کیے ہوئے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے جو مشکل کی ہر گھڑی میں کشمیری بہن بھائیوں کا ساتھ دے گی ۔ جموں و کشمیر بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے جسے ہم نہیں سلامتی کونسل کی قراردادیں متنازعہ کہتی ہیں لہذا اب وقت آ گیا ہے کہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کروایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں