مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر اور سپریم انجمن تاجران و کریانہ مر چینٹس ایسوسی ایشن گول کریانہ بازار کے حاجی محمداسلم بھلی ،جنرل سیکرٹری شیخ محمد فاضل اوردیگر سینئر عہدیددار و ں شیخ جاوید اسلم، صابر علی ، ابو بکر۔علی رضا اور شیخ سلیم پاشا نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کے بغیر نا مکمل ہے قوم کشمیر کاز کیلئے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے اور کشمیر کے ساتھ اسوقت تک کھڑی رہے گی جب تک وہ اپنا حق لے نہیں لے لیتی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حاجی اسلم بھلی نے کہا کہ کشمیر درحقیقت بر صغیر کی تقسیم کا نا مکمل ایجنڈا ہے کشمیریوں کوپاکستان کے بچہ بچہ کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور وہ خون کے آخری قطرے تک استقامت سے ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم اس عہد کی تجدید کر رہی ہے کہ کشمیر کی آزادی اور تکمیل پاکستان کے ایجنڈے تک آزادی کی جدوجہد ہر حال میں جاری رہے گی اور کشمیریوں کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھے گی ناہی کسی کو شہداء کے خون سے غداری نہیں کرنے دیگی ۔حاجی اسلم بھلی نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں پرزور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور کشمیریوں پر ہونے والا ظلم رکوائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں