مقبول صابری کو مداحوں سے بچھڑے14برس بیت گئے

کراچی(شوبز نیوز) قوالی کے فن میں منفرد مقام رکھنے والے مقبول احمد صابری انتقال کے14سال بعد بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں، ۔دنیا بھر میں قوالی اور صوفیانہ کلام کی گائیکی کے ذریعے شہرت کمانے والے مقبول احمد صابری کسی تعارف کے محتاج نہیں، اپنی آواز کے جادو سے لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے مقبول صابری 1945 میں بھارت کے علاقے کلیانہ میں پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے والد عنایت حسین صابری سے حاصل کی’ان کی کانوں میں رس گھولنے والی آواز کچھ ہی عرصہ میں دنیا بھر میں مقبول ہوگئی۔، انہیں پاکستان ہی نہیں بھارت میں بھی خوب پذیرائی ملی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں