مقبول لودھی کے گھر ڈکیتی ،ملزمان کی عدم گرفتاری پرCPOبرہم،15اکتوبر تک رپورٹ طلب

جڑانوالہ (نامہ نگار) سی پی او نے سابق صدر پریس کلب فیصل آباد و سینئر صحافی بیورو چیف آن لائن مقبول احمد لودھی کے گھر ہونیوالی ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی ٹائون بختیار احمد کی سربراہی میں 6رکنی اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ ایس پی ٹائون بختیار احمد ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے 15اکتوبر تک رپورٹ پیش کریں سی پی او فیصل آباد کی جانب سے تشکیل دی گئی اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم میں،انسپکٹر عاصم خان،ایس ایچ او تھانہ سٹی جڑانوالہ انسپکٹر یوسف سپرا،ایس ایچ او تھانہ صدر جڑانوالہ سب انسپکٹر مظفر علی،ایس ایچ او تھانہ ریل بازار فیصل آباد سب انسپکٹر محمد علی،ا نچارج انوسٹیگیشن تھانہ سٹی جڑانوالہ، انوسٹیگیشن آفیسر سب انسپکٹر زعیم،اسسٹنٹ سب انسپکٹر سخاوت علی،انچارج سی ڈی یو محمد جاوید شامل ہیں۔ سی پی او نے تشکیل دی گئی ٹیم کو واضح ہدایات جاری کیں ہے کہ تھانہ سٹی کے مقدمہ نمبر 30/7/24’بجرم 392میں ملوث ملزمان کو ہر صورت گرفتار کرکے لوٹا گیا مال مسروقہ برآمد کروایا جائے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایک سال 2ماہ قبل تھانہ سٹی کی حدود میں ڈاکوئوں نے سینئر صحافی بیورو چیف آن لائن مقبول احمد لودھی کے گھر سے 1 کروڑ روپے مالیت کا مال و زر لوٹ لیا تھا ڈکیتی مقدمہ میں پیش رفت نہ ہونے پر مقبول احمد لودھی نے صحافیوں کے ہمراہ سی پی او فیصل آباد سے ملاقات کی اور اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا جس پر سی پی او نے 8 رکنی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے یقین داہانی کروائی ہے کہ ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں