37

مقدمات ‘ گرفتاریوں کی پرواہ نہیں ‘ عمران خان کیساتھ کھڑے رہیں گے ‘ فرخ حبیب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری انفارمیشن میاں فرخ حبیب ایف آئی اے فیصل آباد میں پیش ہوئے، PTi کے کئی سرگرم کارکن بھی ان کے ساتھ تھے، اس موقع پر انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ان پر عائد کئے جانیوالے الزامات جھوٹے ہیں اور سیاسی مخالفت کی وجہ سے انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایف آئی اے آفس میں پیشی کے موقع پر انہوں نے صحافیوں سے بات چیت بھی کی جس کے دوران انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے ہمیں آواز حق بلند کرنے سے روکا نہیں جا سکتا، ہم ہر ظلم اور جبر کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے اور کامیابی ہمارا مقدر بنے گی، میاں فرخ حبیب نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اﷲ خاں کی ایماء پر جھوٹے الزامات لگائے جا رہے ہیں، ہم اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کوئی بھی حکومتی ہتھکنڈہ ہمیں دبانے میں کامیاب نہیں ہو سکتا، انہوں نے کہا کہ مریم نواز عدلیہ کو نشانہ بنا رہی ہیں، عمران خان نے شہباز گل کیس پر بات کی تو ان کو نوٹس دیا گیا اب مریم نواز کو نوٹس کون دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ PDM حکومت نے بجلی’ پٹرول’ گیس سب کچھ مہنگا کر دیا اور مہنگائی کے طوفان نے لوگوں کو دن میں تارے دکھا دیئے ہیں، جیل بھرو تحریک کامیاب ہو گی اور یہ تحریک موجودہ حکمرانوں اور مہنگائی کیخلاف چلائی جا رہی ہے اور عوام ہمارے ساتھ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں