مقدمہ بازی کی رنجش’ خاتون پر گھر میں گھس کر تشدد

گوجرہ (نامہ نگار )مقدمہ بازی کی رنجش پرگھر میں گھس کر خاتون کو تشددکا نشانہ بنادیا گیا، ملزمان نے خاتون کے کپڑے پھاڑڈالے، لوگوں نے مداخلت کر نے خاتون کی جان بچائی ۔ ملزمان فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے۔ قانون متحرک ہو گیا۔ معلوم ہواہے کہ چک نمبر95ج ب کی ذولیخہ زوجہ یوسف اپنے گھر میں موجود تھی کہ اس دوران بلال ستار وغیرہ اس کے گھر میں زبردستی داخل ہو گئے اور اس کو تشدد کا نشانہ بناتے ہو ئے اس کے کپڑے پھاڑ دئیے ۔شورواویلہ سن کر بعض افراد موقع پر جمع ہو گئے جنہوں نے ملزمان کی منت سماجت کر کے خاتون کی جان چھڑائی اور ملزم موقع سے فرارہوگئے۔وجہ عنادمقدمہ بازی بیان کی جاتی ہے۔اطلاع ملنے پر صدر پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں