37

مقدمہ بازی کی رنجش پر نوجوان قتل ‘ ساتھی زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ 69 ج ب اوڑھ بستی میں پرانی مقدمہ بازی کی بناء پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے نوجوان کوقتل اوراسکے ساتھی کوبری طرح زخمی کر دیا۔ حملہ آور ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔ بتایا جاتا ہے کہ69 ج ب اوڑھا دی بستی میں پرانی مقدمہ بازی کی بناء پر مشتعل ملزمان عیسیٰ اوڑھ وغیرہ نے اندھا دھند فائرنگ کر کے مخالف فریق کے رمضان عرف جمعہ ولد عبدالستار اور یوسف ولد یٰسین کو بری طرح زخمی کر دیا اور موقع پر ہوائی فائرنگ اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کے دوران علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا، تاہم زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ رمضان عرف جمعہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا، تاہم پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں عیسیٰ وغیرہ کی تلاش شروع کر دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں