مقدمہ قتل کا فیصلہ،2مجرمان کو عمر قید و جرمانہ

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ میں قتل کے ایک اہم مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے معزز عدالت نے دو مجرمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج مظفر علی انجم نے جرم ثابت ہونے پر ملزمان اعجاز اور اللہ دتہ کو عمر قید جبکہ دو، دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم جاری کیا۔تفصیلات کے مطابق تقریبا اڑھائی سال قبل ملزمان نے شبیر نامی شہری کو واردات کی مخبری کرنے کے شبہ میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ وقوعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا، تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر چالان عدالت میں پیش کیا۔مقدمہ کی سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے موثر پیروی کی گئی جس کے نتیجے میں عدالت نے شواہد اور گواہوں کی روشنی میں فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کو سزا کا مستحق قرار دیا۔اس موقع پر صاحبزادہ بلال عمر نے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو سزائیں ملنا انصاف کی بالادستی کی واضح مثال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں