مقدمہ کی تفتیش میں مخالفین کی حمایت کرنے پرفائرنگ’2افراد قتل

ڈجکوٹ (نامہ نگار) مقدمہ کی تفتیش میں مخالفین کی حمایت کرنے پر فائرنگ کر کے 2افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ تھانہ روشن والا کے علاقہ وسیراں میں ملزمان ظفر وغیرہ کا لڑائی جھگڑا کا مقدمہ چل رہا ہے جس میں مقتولین نے مخالف پارٹی کے ساتھ تفتیش میں حمایت کی اور شور شرابہ پر بھی مقدمہ ہوا اسی رنجش میں گزشتہ روز ملزمان ظفر، شاہ زیب وغیرہ نے تھڑا مار کر لشکراور اللہ دتہ پر فائرنگ کر دی اور 30سالہ اللہ دتہ موقع پر اور 17سالہ لشکر نے ہسپتال جاکر دم توڑ دیا۔ ایس ایچ او تھانہ روشن والا نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں