مقرب الٰہی ٹیلنٹ ایوارڈ تعلیمی بہتری کیلئے موثر ایکٹویٹی ہے

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) مقرب الٰہی ٹیلنٹ ایوارڈ پنجم و ہشتم میں 80سکولز’ ایک ہزار کے قریب طلبہ کی شرکت’ بچوں میں خود اعتمادی اور تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کیلئے انتہائی موثر ایکٹویٹی ہے,رائو عبدالکریم,بورڈ کی طرز پر بچوں کا امتحان لینے پر پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب کی ٹیم کو خراج تحسین’ ڈاکٹر محمد جعفر۔ تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب کے زیر اہتمام مقرب الٰہی ٹیلنٹ ایوارڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں 80سکولز کے ایک ہزار کے قریب پنجم و ہشتم کے طلبا و طالبات نے بھرپور شرکت کر کے بورڈکی طرز پر انگلش’ ریاضی’ اردو اور سائنس مضامین کا امتحان دیا۔ شفافیت اور میرٹ مقرب الٰہی ٹیلنٹ ایوارڈ کی کامیابی ہے بچوں میں خود اعتمادی اور تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کیلئے یہ ایک موثر ایکٹیویٹی ہے بورڈ کی طرز پر امتحان لینے پر پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا ظہار سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد رائو عبدالکریم’ کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ فیصل آباد ڈاکٹر محمد جعفر علی’ چیئرمین پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب رانا شاہد مقرب نے کیا۔ اس موقع پر ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی سر پرست اعلیٰ چوہدری ندیم سندھو’ چیئرمین ایجوکیشن رائٹس کمیشن پاکستان محمد اسلم بٹ’ میاں ندیم شہزاد’ چوہدری گلزار حسین’ شیخ غلام سرور’ زاہد رشید بسرا’ محمد احمد’ راغب علی’ زاہد وقاص’ حاجی جاوید اقبال’ حافظ محمودالحسن سمیت ٹیچرز بھی موجود تھے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب کی ٹیم بچوں کیلئے مثبت سرگرمیوں کا انعقاد کر رہی ہے جو لائق تحسین ہیں’ جو نہ صرف طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھار رہا ہے بلکہ معیاری تعلیم کے فروغ میں بھی ایک مضبوط قدم ثابت ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں