مقرب الٰہی کی تعلیمی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) مقرب الٰہی ٹیلنٹ ایوارڈ میں پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، مقرب الٰہی کی تعلیمی میدان میں خدمات کو خراج تحسین ، تفصیلات کے مطابق پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب کے زیر اہتمام مقرب الٰہی ٹیلنٹ ایوراڈ برائے پنجم و ہشتم کا انعقاد کیا گیا جس میں 86 سکولز کے ایک ہزار سے زیادہ طلبا و طالبات نے شرکت کی انگلش ،سائنس، ریاضی اور اردو مضامین کا امتحان لیا گیا امتحان میں پوزیشن لینے والے طلبا طالبات میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ریجنل پروگرام مینجر قائد اکیڈمی فیصل آباد،میانوالی اور ساہیوال ڈویژن فتح محمد صابر ،ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی فیصل آباد چوہدری ندیم سندھو،رانا شاہدمقرب چیرمین پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب رانا شاہد مقرب ،میاں ندیم شہزاد نے اظہار خیا ل کرتے ہوئے کہا کہ مقرب الٰہی کی تعلیمی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے ہمیشہ تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کیلئے دن رات محنت کی جس کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ مقرب الٰہی کے تعلیمی دوستوں نے آج بھی ان کے نام سے منسوب ٹیلنٹ ایوارڈ میں بھرپور شرکت کر کے ان کے نام کو زندہ رکھا اس موقع پر پرائیویٹ سکولز فورم پنجاب کے تمام عہدیداران و ممبران چوہدری گلزار حسین ،حاجی جاوید اقبال، ملک طارق،شاہد اقبال ،جاوید اقبال عطاری ،زاہد وقا ص سندھو، عبدالرشید،محمد علی،شبیر حسین احمد سمیت اساتذہ ، والدین اور طلبا و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں