ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر کی ہدایات پر پرائس مجسٹریٹس اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران نے سبزی و فروٹ منڈی و مارکیٹ کا دورہ کیا اور پھلوں و سبزیوں کی بولی کے عمل کی مانیٹرنگ کی۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر چوہدری محمد ارشد بھدر کا کہنا تھا کہ تمام تر عمل شفاف اور طے شدہ طریقہ کارکے مطابق ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا مزید کہا کہ دکانداروں کے پاس ریٹ لسٹ کی موجودگی اور اس کے مطابق پھل وسبزیوں کی فروخت کو یقینی بنایا جائے۔
54