ملائیکہ اوڑا سے تعلقات کی افواہیں’ سورب بیدی نے بالآخر حقیقت بتا دی

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی ماڈل سوراب بیدی نے بالی وڈ اداکارہ ملائیکا اروڑا کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اپنے ردعمل کااظہارکردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ملائیکا اروڑا اور سوراب بیدی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھا گیا تھا۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ شاید اداکارہ ملائیکہ اروڑا سوراب بیدی کے ساتھ تعلق میں ہیں جس پر پہلے تو دونوں کی جانب سے کوئی ردعمل ظاہرنہیں کیا گیا ،تاہم اب بھارتی ماڈل نیاس حوالے سے خاموشی توڑدی ہے۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں سوراب بیدی نیملائیکہ اروڑاکے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملائیکا اروڑا کے دوست ہیں۔وہ کیسے ملائیکہ اروڑاکے دوست بنے؟اس حوالے سوراب بیدی نے بتایاہے کہ ماڈل مینجمنٹ اور بیک اسٹیج ڈائریکٹر دلناز دارو والا اور وہبز مہتا نے مجھے ماڈلنگ کے ابتدائی دنوں میں کافی مدد کی اور مجھے ماڈلنگ کا موقع دیا، اسی دوران ملائیکا اروڑا سے میری بہت اچھی دوستی ہوئی۔وائرل ویڈیو پر بات کرتے ہوئے سوراب بیدی کا کہنا تھا کہ لوگ ہمارے بارے میں کئی باتیں کررہے ہیں، لوگوں کو کسی لڑکی کے بارے میں بات کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے، یہ اس کی ذہنی صحت کو بھی متاثر کر سکتا ہے، ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ملائیکا اروڑا اداکار ارجن کپور کے ساتھ تعلقات پر بھی خبروں کی زینت بنی رہی تھیں جس پر ارجن کپور نے باقاعدہ ایک تقریب میں راہیں جدا کرنے کا اعترف کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں