ملازمت کا جھانسہ دیکر لاکھوں ہتھیا نے والے3افراد کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ائیرپورٹ سکیورٹی فورس میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے ہتھیانے کے الزام میں باپ بیٹی سمیت 3افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق 66 ج ب کے رہائشی نعیم نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم غلام علی سکنہ 66 ج ب نے اسکی بیٹی نور فاطمہ کو اے ایس ایف میں نوکری دلوا سکتا ہے جس پر وہ 71 ج ب کے مرتضیٰ اور اسکی بیٹی کائنات نے گزشتہ برس 28فروری کو ڈیڑھ لاکھ وصول کئے۔ بعدازاں پونے دو لاکھ کی رقم حاصل کی تاہم حسب معاہدہ بیٹی کو اے ایس ایف میں نوکری نہ دلوائی، جس پر ملزمان سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو وہ لیت ولعل کے بعد انکاری ہو گئے۔ جس پر تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دھوکہ دہی اور فراڈ ثابت ہونے پر باپ بیٹی سمیت 3افراد کیخلاف 420 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں