ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد (بیوروچیف) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں’ ملالہ خواتین سے متعلق انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت کریں گی۔ تفصیلات کیمطابق ملالہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ میں لڑکیوں کی تعلیم پر ایک کانفرنس میں دنیا بھر کے مسلم رہنماں کے ساتھ شامل ہونے کے لیے پرجوش ہوں۔ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ کل کو میں تمام لڑکیوں کے اسکول جانے کے حقوق کے تحفظ کے بارے میں بات کروں گی، اس پر بھی بات ہوگی کہ کیوں عالمی رہنماں کو افغان خواتین اور لڑکیوں کے خلاف جرائم کے لیے طالبان کو جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔2 روزہ سربراہی اجلاس آج اور کل کو دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگا، جس میں مسلم کمیونٹی میں لڑکیوں کی تعلیم پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی کو 2012 میں پاکستانی طالبان کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد بیرون ملک منتقل کر دیا گیا تھا، پاکستان میں بعض لوگ ان کی سرگرمی سے مشتعل تھے اور اس کے بعد سے وہ صرف ایک بار ہی ملک واپس آسکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں