ملاوٹی اشیاء تیار کرنیوالے202فوڈ پوائنٹس کو ساڑھے36لاکھ جرمانہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے رواں ماہ کے دوران ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 202 فوڈ پوائنٹس کو ساڑھے 36لاکھ جرمانہ’ 13یونٹ سیل کر دیئے جبکہ 8600 لیٹر ملاوٹی دودھ’ 670کلو ناقص گوشت’ 465لیٹر جعلی آئل’ 130کلو ناقص مصالحہ جات اور دیگر مضرصحت اشیاء کو تلف کر دیا۔ تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے رواں ماہ کے دوران ضلع بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 1ہزار 912فوڈ پوائنٹس اور سپلائز کی چیکنگ کرتے ہوئے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 202 فوڈ پوائنٹس کو 36لاکھ 50ہزار جرمانہ کرتے ہوئے 8ہزار 600لیٹر ملاوٹی دودھ’ 670کلو مرغر اور بیمار جانوروں کا گوشت’ 465لیٹر جعلی آئل’ 130کلومصالحہ جات’ 326 پیکٹ گٹکا’ 130کلو ملاوٹی کیچپ اور دیگر سامان کو تلف کر دیا اور بعض دکانوں سے 24سیمپل حاصل کر کے لیبارٹری بھجوائے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں