ملاوٹی بیسن تیار کرنیوالا چکی مالک گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ مخدوم روڈ پر چھاپہ مار کر ملاوٹی بیسن تیار کرنے والی چکی مالک کو پکڑ لیا۔ بھاری مقدار میں ملاوٹی بیسن قبضہ میں لیکر تلف کرتے ہوئے متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا۔ تفصیل کے مطابق فوڈ سیفٹی آفیسر پنجاب فوڈ اتھارٹی احسن گل نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں چیکنگ کے دوران مخدوم روڈ پر اسلم چکی کو چیک کیا تو وہاں پر اس کا مالک ملاوٹی بیسن تیار کر کے فروخت کر رہا تھا جس پر بھاری مقدار میں ملاوٹی بیسن قبضہ میں لیکر تلف کرتے ہوئے چکی مالک کو حوالہ پولیس کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں