ملاوٹ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن،7فوڈ پوائنٹس سیل،39کو جرمانے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ملاوٹی دودھ’ مضرصحت اشیاء فروخت کرنے والے 7پوائنٹس کو سیل اور 39کو 4لاکھ 66ہزار جرمانہ عائد کر دیا’ 1050 لیٹر ملاوٹی دودھ’ 375 ساشے گٹکا’ 20 کلو سے زائد ایکسپائر ممنوعہ ادویات کو تلف کرد یا۔ تفصیل کے مطابق ڈی جی فوڈ عاصم جاوید کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشن نے ماتحت عملہ کے ہمراہ شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر ناکے لگا کر کیمیکل ملا ملاوٹی دودھ لانے والی 87 سے زائد دودھ بردار گاڑیوں کو روک کر 23ہزار لیٹر دودھ کو چیک کیا اور 1050 لیٹر ملاوٹی وکیمیکل دودھ کو قبضہ میں لیکر تلف کر دیا اور شہر بھر میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 225 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے مضر صحت’ ایکسپائری اشیاء فروخت کرنیوالے 7یونٹس کو سیل اور 29کو 4لاکھ 66ہزار روپے جرمانے عائد کر دیئے۔ علاوہ ازیں بعض فوڈ پوائنٹس کو بار بار اصلاحی نوٹس پر عمل درآمد کرنے والوں کیخلاف مختلف تھانوں میں اندراج مقدمات کیلئے استغاثہ دائر کر دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں