ملاں پور میں2بچوں کو کرنٹ لگنے کے باوجود بجلی کی تاریں درست نہ ہوسکیں

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) سب ڈویژن فیسکو ٹھیکریوالہ ایس ڈی او کی نا اہلی اور غفلت کے باعث 2بچوں کو کرنٹ ،کمپلینٹ کیلئے دئیے گے نمبرز پہ کال اور دفتر میں کوئی بات نہیں سنتا۔ تفصیلات کیمطابق سب ڈویژن فیسکوٹھیکریوالہ کے علاقہ 77ملانپور میں ٹرانسفر کے ساتھ لگی تاروں میں کرنٹ آنے کے باعث قریب سے آتے جاتے ہوئے بچوں کو کرنٹ کے جھٹکے لگ رہے ہیں اہل محلہ چوہدری رضوان گجر،عبدالحنان ہادی ،بشارت علی،مدثر علی،محمد راشد و دیگر کا کہنا ہے کہ کمپلینٹ کیلئے دئیے گئے نمبرز اور ایس ڈی او سب ڈویژن فیسکو ٹھیکریوالہ کا کال کرتے ہیں تو کوئی سنتا نہیں ہیں اور اگر دفتر جا کر کمپلینٹ کرتے ہیں تو تب کوئی نہیں سنتا، ٹرانسفارمر کے ساتھ لگی تاروں کے قریب سے گزرنے سے بچوں کو کرنٹ کے جھٹکے لگ رہے ہیں ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود ٹھیک نہیں کیا گیا آخر آج دو بہن بھائیوں کو کرنٹ لگنے سے ان کی حالت تفتیش ناک ہو گئی والدین کا کہنا ہے کہ فیسکو ملازمین کسی بڑے حادثے کا انتظار کر رہے ہیں اور شہریوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ سب ڈویژن فیسکو ٹھیکریوالہ میں نااہل اور کرپٹ ملازمین کو فوری فارغ کر کے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے والوں کو تعینات کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں