ملتان سلطانز ایک بار پھر جنوبی پنجاب کی آواز بنے گی

ملتان (سپورٹس نیوز)علی ترین نے پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز کی واپسی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شہر کی ایک بار پھر ٹیم ہے، جنوبی پنجاب کی آواز پھر سے ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر علی ترین نے لکھا کہ ملتان سلطانز کے ساتھ 7 سال گزارنے کے بعد بغیر کسی افسوس کے رخصت ہوا، میری زندگی کے اس باب نے مجھے کچھ قابل فخر لمحات دیے اور میں اس کے لیے ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ واحد وہ لمحہ جس نے مجھے متاثر کیا جب ملتان سلطانز کو لیگ سے نکال دیا گیا۔علی ترین نے لکھا کہ جنوبی پنجاب کی نمائندگی ہمیشہ کم رہی ہے، اس کے لوگ پرجوش، باصلاحیت، اور ہر وہ پلیٹ فارم کے مستحق ہیں جو وہ حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز کبھی صرف کرکٹ ٹیم نہیں تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں