ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 10 کی تیاریوں کا آغاز کر دیا

لاہور (سپورٹس نیوز) پی ایس ایل 2021کی چمپئن ملتان سلطانز نے پاکستان سپر لیگ10کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ۔ملتان سلطانز کا کیمپ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹ میں شروع ہو گیا جو 7اپریل تک جاری رہے گا۔ہیڈ کوچ عبدالرحمن نے کہا کہ یہ کیمپ اہمیت کاحامل ہے اس سے کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد ملے گی اور وہ ہوم گرائونڈ پر بہترین سہولتوں کے ساتھ پریکٹس کا فائدہ اٹھائیں گے۔پاکستان سپر لیگ کا آغاز11 اپریل کو ہوگا۔ملتان سلطانز اپنا پہلا میچ 12اپریل کو کراچی کنگز کے خلاف نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گی۔ملتان سلطانز کے چار روزہ کیمپ میں 9کھلاڑی شریک ہونگے جن میں عامر عظمت برکی،فیصل اکرم، افتخار احمد، کامران غلام، محمد حسنین،شاہد عزیز،اسامہ میر، یاسرخان اور عبید شاہ شامل ہیں۔کپتان محمد رضوان سمیت دیگر11کھلاڑی 8اپریل کو اسکواڈ کو جوائن کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں