ملتان سلطانز کا سعد مسعود کو راولپنڈی پنڈیز کیساتھ ٹریڈ کرنے کا اعلان

لاہور(سپورٹس نیوز)ملتان سلطانز نے آئندہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سے قبل اپنی سکواڈ میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے سعد مسعود کو راولپنڈی پنڈیز کے ساتھ ٹریڈ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔فرنچائز انتظامیہ کے مطابق اس ٹریڈ کے نتیجے میں ملتان سلطانز کو مالی طور پر زیادہ لچک حاصل ہوگی جس سے ٹیم انتظامیہ کو آئندہ سیزن کے لیے اسکواڈ کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی اس معاہدے کے تحت ملتان سلطانز کو اضافی پانچ لاکھ بھی حاصل ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں