ملتان سلطانز کا فلسطینی بچوں کیلئے امداد کا اعلان

راولپنڈی(سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز اپنے ہر چھکے اور ہر وکٹ پر ایک لاکھ روپے کی رقم فلسطین چلڈرن ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کا کہنا تھاکہ ملتان سلطانز میں ہم اپنے پلیٹ فارم کو مثبت مقاصد کے لیے استعمال کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔علی ترین کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اس سیزن میں فلسطین ریلیف فنڈ کو سپورٹ کریں گے، اپنے ہر چھکے اور ہر وکٹ پر ایک لاکھ روپے کی رقم فلسطین کے بچوں کیلئے عطیہ کریں گے۔ ہماری توجہ جہاں میدان میں مضبوط کارکردگی پر مرکوز ہے، وہیں ہم ضرورت مند بچوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے برابر کے پابند ہیں، یہ ایک بہت بڑی کوشش میں ایک چھوٹا قدم ہے اور ہمیں اسے یہاں سے شروع کرنے پر فخر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں