ملتان سلطانز کی 4سال سے زبردست پرفارمنس رہی

لاہور(سپورٹس نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز ملتان سلطانز کے ٹیم ڈائریکٹر ندیم خان نے کہا ہے کہ ہمارے پلاٹینم اوورسیز پلیئرز کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ندیم خان نے کہا کہ ملتان سلطانز کی 4 سال سے زبردست پرفارمنس رہی لیکن اس مرتبہ ایسا نہیں ہوا۔ ہمارے پلاٹینم اووسیز پلیئرز کی پرفارمنس توقع کے مطابق نہیں رہی، لوکل پلیئرز نے اچھا پرفارم کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں