ملتان سلطانز کے مالک نے اپنے ”کپتان” کو ٹرول کردیا

لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی معروف فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے اپنے ہی کپتان کو ٹرول کردیا۔ میچ میں شکست کے بعد ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر مزاحیہ انداز میں ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ لرن تو ہوگیا، جیمز ونس اور خوشدل سے خاص طور پر!۔ ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے تنقیدی نشتر چلاتے ہوئے لکھا کہ چلو کوئی نہیں فیلڈنگ تو کی ہم نے!۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں