ملزمان نے چچا کو چھریاں مار کر لڑکی کو اغوا کرلیا،قاتلانہ حملوں میں2افراد لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) اوباش افراد نے مزاحمت پر چچا کو چھریاں مار کر لڑکی کو اغوا کر لیا، قاتلانہ حملوں میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2افراد لہولہان ہو گئے، مضروبان کوطبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا، پولیس نے اقدام قتل کے تحت مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ49ج ب کے ناصر علی نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان اس کی بھتیجی 15سالہ(م) کو اغوا کر کے لے جانیج لگے تو لڑکی کے شور مچانے پر اس نے مزاحمت کی تو ملزمان نے چھریوں کے وار کر کے بری طرح زخمی کر کے لڑکی کو کار میں ڈال کر لے گئے، جبکہ 266ر۔ب میں عداوت کی بنا پر مشتعل ملزمان عبدالشکور وغیرہ نے فائرنگ کر کے تیمور علی کو بری طرح زخمی کردیا ، تھانہ روڈالہ روڈ کے علاقہ357گ ب میں پرانی دشمنی کی بناء پر مشتعل ملزمان نے ڈیرہ پر جاتے ہوئے مخالف دلاور حسین کو گولیاں مار کر فرار ہو گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں