ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل

کمالیہ(نامہ نگار)خواتین اجتماعی زیادتی کیس میں اے ایس پی کمالیہ زینب ایوب نے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی ہے ۔ جس میں ایس ایچ او تھانہ صدر ناصر عظیم ، انچارج انویسٹی گیشن علی عمر ، انچارج سکیورٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ غلام مرتضی اور سی آئی اے کے اے ایس آئی محمد مجاہد کو شامل کیا گیا ہے ۔ جبکہ اے ایس پی زینب ایوب تشکیل دی گئی ٹیم کی خود سربراہی کریں گی ۔ ٹیم نے اصل ملزمان کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لئے مختلف علاقوں میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ پولیس زرائع کے مطابق بہت جلد ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں