6

ملزمان کے فرار ہونے پر چوکی انچارج’ محرر سمیت 5اہلکار معطل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس پی لائلپور ٹائون عابد ظفر نے چوکی اچکیرہ کی کھڑکی توڑ کر تین ملزمان کے فرار ہونے پر فرائض میں غفلت برتنے اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر تھانیدار سمیت 5اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز چوکی اچکیرہ کے حوالات کی کھڑکی توڑ کر تین ملزمان ندیم’ عاطف وغیرہ فرار ہو گئے تھے۔ سی پی او کے نوٹس پر ایس پی لائلپور ٹائون عابد ظفر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے چوکی انچارج اے ایس آئی قادر نصیر’ محرر شہزاد فرید’ حوالدار افضل اور کانسٹیبلان علی سلیم اور علی رضا کو معطل کر دیا اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایس ایچ او کو پولیس اہلکاروں اور فرار ہونیوالے ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں