ملزم اور اس کے ساتھی کی درخواست ضمانت خارج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تھانہ صدر تاندلیانوالہ کی حوالات میں قتل ہونے سے بچنے والے ملزم کی ساتھی سمیت ضمانت خارج کردی ہے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق گزشتہ سال تاریخ پیشی پر جانیوالے باپ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کرنیوالے چار بھائیوں آصف وغیرہ کے ساتھ ساتھ انکے ہمراہی ملزمان عمر فاروق وغیرہ کے خلاف دوہرے قتل کے مقدمہ کا اندراج عمل میں لایا گیا تھا جبکہ اس مقدمہ میں گرفتار بھائیوں عثمان’ ناصر’ بلال اور آصف پر مخالفین نے تھانہ صدر کی حوالات میں فائرنگ کی تھی جس کے دوران عثمان’ بلال اور ناصر قتل ہوگئے تھے جبکہ آصف زخمی ہوگیا تھا گزشتہ روز ملزم آصف کیطرف سے اپنی اور ہمراہی ملزم عمر فاروق کی ضمانت کیلئے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کی گئی تھی جو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے سپیشل جج جاوید اقبال شیخ نے خارج کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں