ملکھانوالہ روڈ کی تعمیر سست روی کا شکار،آمدورفت میں مشکلات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملکھانوالہ روڈ کی تعمیر نہایت سست روی کا شکار’ روڈ کی تمام تر ادائیگیاں ہونے کے باوجود کام کی رفتار تیز نہیں ہو رہی’ ملکھانوالہ 225 اور اس سے ملحقہ آبادیوں کے لوگ سخت اذیت سے دوچار’ رہائشیوں کی دہائیاں’ روڈ کی کھدائی سے ہر طرف مٹی کا راج’ سڑک کے ساتھ دکانوں پر کاروبار کرنے والے سخت پریشان کے عالم میں مبتلا’ سارا دن مٹی کی دھول اڑ کر سانس کے ذریعے پیٹ میں جانے سے وہ مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے’ اس کے علاوہ لوگوں کی قیمتی گاڑیوں کا نقصان معمول بن گیا’ ہلکی سی بارش ہونے سے یہاں سے گزرنا محال ہو جاتا ہے’ سیوریج کی لائنیں نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کے گھروں کا گندا پانی سڑک پر جمع ہونے سے مچھروں کا بسیرا ہونے لگا’ گندا پانی مچھروں کا مستقل ٹھکانہ بن گیا اور رہائشی ڈینگی جیسی موذی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے’سڑیٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے رات کے وقت اس روڈ پر سٹریٹ کرائم میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے’ رہائشیوں نے کمشنر مریم خان اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصرسے اپیل کی ہے کہ ملکھانوالہ 225 کی سڑک کوکم ازکم وقت میں مکمل کیا جائے’ سیوریج کی نئی لائنیں بچھائی جائیں اور سٹریٹ لائٹس کا بندوبست کیا جائے تاکہ یہاں کے لوگ سکھ کا سانس لے سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں