35

ملکھانوالہ میں محنت کش کا 2سالہ بچہ گندے نالے میں گر گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر کے علاقہ ملکھانوالہ میں محنت کش کا دو سالہ بیٹا زین کھیلتے ہوئے گندے نالے میں گر گیا، اہل علاقہ نے مذکورہ بچے کو گندے نالے سے نکال کر تشویشناک حالت میں سول ہسپتال پہنچا دیا، جہاں ڈاکٹرز اسکی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ملکھانوالہ کے رہائشی یاسر کا دو سالہ بیٹا زین کھیلتے ہوئے گندے نالے میں گر گیا، موقع پر موجود افراد نے بچے کو گندے نالے میں گرتے دیکھ کر شور مچایا تو وہاں پر دو افراد نے مذکورہ بچے کو گندے نالے سے نکال کر ہسپتال پہنچایا، جہاں اسکی حالت تشویش بتائی جاتی ہے۔ ڈاکٹر مذکورہ بچے کی جان بچانے کیلئے سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں، والدین غم سے نڈھال ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں