ملکی ائیرپورٹس اور لینڈنگ سٹرپس کی بڑی تعداد غیر فعال ہونے کا انکشاف

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان میں ائیر پورٹس کی بڑی تعداد غیر فعال ہوگئی اور 3ائیر پورٹس پر بین الاقوامی آپریشن بند ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مجموعی طور پر چھوٹے بڑے151ائیرپورٹس یا لینڈنگ اسٹرپس موجود ہیں لیکن فعال یا بین الاقوامی ائیرپورٹس کی تعداد 10بتائی گئی ہے جن میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان، سیالکوٹ، پشاور، فیصل آباد اور کوئٹہ جیسے 8ائیرپورٹس کو ہی فی الوقت مکمل فعال بین الاقوامی ائیرپورٹ کہا جاسکتا ہے جب کہ دیگر میں نیو گوادر، اسکردو، نیو میرپور ائیرپورٹس بین الاقوامی درجہ رکھتے ہوئے غیرفعال ہیں۔کراچی، لاہور، اسلام آباد کہنے کو بڑے اور بین الاقوامی ائیرپورٹس ہیں مگر دن کے اوقات میں یہاں اکا دکا غیرملکی پروازوں کی آمد و رفت کی وجہ سے دنیا کے ہم پلا ائیرپورٹس نہیں جہاں بہت کم تعداد میں ملکی اور غیر ملکی پروازیں آپریٹ کی جاتی ہیں۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ خطیر لاگت سے تیار ملک کا ایک بڑا ائیرپورٹ نیو گوادر بین الاقوامی ائیرپورٹ کے طور پر افتتاح کے بعد سے ملکی اور غیر ملکی پروازوں کے بغیر ویران ہے۔ ملک کے مقامی سطح کے ائیرپورٹس کی تعداد 43ہے جب کہ 98انتہائی چھوٹے ائیرپورٹس لینڈنگ اسٹرپس یا فوجی ہوا بازی کی سہولیات کے مقامات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں