44

ملکی استحکام کیلئے قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھانا چاہیے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران ناظم آباد نوشاہی چوک کے سرپرست اعلیٰ رانا اشفاق بابر’ چیئرمین میاں ابوبکر’ صدر رانا عبداﷲ’ جنرل سیکرٹری مہر محمد نعیم’ فنانس سیکرٹری محمد عظیم الشان ودیگر عہدیداروں نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے اور یہاں پر دنیا کے بہترین خزانے سرزمین پاکستان میں چھپے ہیں جنہیں تلاش کرکے ہم معاشی طور پر مضبوط ہوسکتے ہیں۔ ملکی استحکام کیلئے ہمیں دوسرے ممالک پر انحصار کرنے کی بجائے اپنے قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اگر ملک پر بُرا وقت آیا تو ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محبت پاکستان کے جذبے کو فروغ دیکر ہی معاشرے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ اب پوری قوم متحد ہوکر یہود ونصاریٰ کا مقابلہ کرے، ہمیں دنیا کو بتانا ہے کہ مسلمان ایک ہیں اور پاکستانی قوم کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں